چنتامنی:6 /اکتوبر(محمد اسلم/ایس او نیوز)تعلقہ سرکاری ہائر پرائمری اسکول کے دو ٹیچرس کو اسکول کے ترقیاتی کاموں کے لئے منظورہ شدہ فنڈ غبن کرنے کا الزام ثابت ہوجانے پر دو سرکاری ٹیچرس کو معطل کردیا گیا ہے ۔زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق تعلقہ یسگل ہلی سرکاری ہائر پرائمری اسکول کے ٹیچر کے۔وی۔رمیش بابو جو تعلقہ کے اپاسنہلی کے اسکول میں ملازمت کررہے تھے اُس اسکول کی ترقی کیلئے مختلف منصوبوں میں منظورہ شدہ رقم غبن کرنے کا الزام لگاتے ہوئے گاؤں والوں نے ٹیچروی۔رمیش بابو پر کے خلاف شکایت کرکہ تحقیقات کرنے کے لئے مقامی بی ای او اور چکبالاپور ضلع ڈی ڈی پی ائی شکایت کرکہ تمام غبن کئے گئے رقم کے کاغذات کو ان کے سپرد کیا گیا تھا۔ تحقیقات کے بعد گاؤں والوں کا لگایا گیا الزام سچ ثابت ہونے پر چکبالاپور ضلع ڈی ڈی پی آئی ٹیچر کے۔وی۔رمیش بابو کو معطل کرکہ قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اعلیٰ محکمہ تعلیمات عامہ کے افسروں کو شکایت بھیجاہے۔اس کے علاوہ تعلقہ کے چنگ وارہلی سرکاری اسکول میں ملازمت کررہے ٹیچر ایم سی وینکٹیش اپا اسکول کو باربار غیر حاضر ہورہے تھے اس کے متعلق گاؤں والوں نے ٹیچر کے خلاف محکمہ تعلیمات عامہ کے افسروں کو شکایت کی شکایت کے بعد فوراََ سی آر پی اسکول پہنچ کر تحقیقات کرکہ تمام رپورٹ اعلیٰ افسروں کو روانہ کئے ہوئے تھے آج وہ ٹیچر کو بھی محکمہ تعلیمات عامہ کے افسروں نے معطل کرکہ قانونی کارروائی کئے جانے کے لئے اعلیٰ افسروں کو شکایت بھیجا ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ چنتامنی ٹاون کے علاوہ دیگر دیہاتوں میں سرکاری ٹیچرس اسکولوں کو ہی نہیں جاتے اور چند اسکولوں کے ایس ڈی ایم سی صدر واراکین باربار اسکولوں کو غیر حاضر ہونے والے ٹیچروں کی حمایت کرتے ہیں چند سرکاری اسکولوں کے ٹیچرس اسکولوں میں ہی کئی طرح کے کاروبار کرتے ہیں کئی ٹیچرس اسکولوں کے ترقیاتی کاموں کے فنڈ کو غبن کردئیے ہیں اس لئے محکمہ تعلیمات عامہ کے افسروں کو چاہئے کہ چنتامنی تعلقہ کے جتنے بھی سرکاری اسکولس ہیں ان اسکولوں میں کتنے ترقیاتی کام ہوئے اور فنڈ اسکول کے تعمیراتی کے لئے کہا کہا استعمال کیا گیا ہے اس کی چھان بین کی جائے ہر ہمیشہ اسکولوں کو چکر مارنے والے ٹیچروں کی بھی نشاندہی کرکہ ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے۔